ریجنل محتسب کی کھلی کچہری ، صفائی کی ابتر صورتحال پر درخواستیں
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ریجنل محتسب کی میونسپل کمیٹی لدھیوالہ میں کھلی کچہری گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں اور صفائی کی ابتر صورتحال پر درجنوں شہریوں نے درخواستیں دے دیں۔
بتایا گیا ہے کہ ریجنل محتسب سید پرویز عباس نے لوگوں کے مسائل سنے جس میں درجنوں شہریوں نے صفائی کی ابتر صورتحال اور گلی محلوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیر نہ اٹھائے جانے پر ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر کمپنی امپیریل وینچر کے خلاف درخواستیں دیں ۔ پرویز عباس نے شہریوں کو یقین دلایا کہ انکی درخواستوں پر جلد عمل درآمد کر ایا جائے گا۔