لدھیوالہ وڑائچ:دیرینہ رنجش پر چوک میں رکشہ ڈرائیور قتل

لدھیوالہ وڑائچ:دیرینہ رنجش پر چوک میں رکشہ ڈرائیور قتل

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)دیرینہ رنجش پر فتح والا میں مسلح افراد نے چوک میں کھڑے رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے فتح والا کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امیرعلی اور شبیر کے درمیان تنازع چل رہا تھا ،گزشتہ روز امیر علی گاؤں کے چوک میں دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا کہ شبیر اور اس کے ساتھی نے امیر علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے امیر علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ،تھانہ لدھیوالہ پولیس نے بیوہ کی درخواست پر شبیر اور حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں