تتلے عالی:مسیحی قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرنے کا مطالبہ

 تتلے عالی:مسیحی قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرنے کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں منظوری کے باوجود مسیحی قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر نہ ہونے پرمقامی رہنماؤں فیاض سہوترا ،نویدرحمت بھٹی، بابا سیموئیل بھٹی،،ایلڈر چاندمومن،ظفر مسیح سہوترا، سائیں انور غوری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے دوران تین سال قبل برلب شیخوپورہ روڈ مسیحی قبرسان کی دیوار مسمار ہو گئی تھی، بارشی پانی داخل ہونے سے دیگر دیواریں بھی گر گئی تھیں جس پرپنجاب حکومت نے مسیحی قبرستان کی چار دیواری کی از سر نو تعمیر کیلئے گزشتہ سال35لاکھ روپے فنڈزکی منظوری دی تھی جس پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں