مریم نواز کلینک چیچیاں دتیوال، غیر حاضر عملہ کیخلاف کارروا ئی

 مریم نواز کلینک چیچیاں دتیوال، غیر حاضر عملہ کیخلاف کارروا ئی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطا المُنعم نے اچانک انتظامی دورہ کرتے ہوئے مریم نواز کلینک چیچیاں دتیوال اور رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ کا معائنہ کیا۔

 دورے کا مقصد عملے کی حاضری کو یقینی بنانا، ادویات کی دستیابی کا باریک بینی سے جائزہ لینا اور ایمرجنسی سروسز کی فعالیت کو جانچنا تھا۔مریم نواز کلینک چیچیاں دتیوال میں سی ای او ہیلتھ نے ہیلتھ مینجر کو عملے کے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی عمارت میں جاری ریویمپنگ کے دوران باقی رہ جانے والے سینٹری ورک اور دیگر تعمیراتی امور کو جلد مکمل کرنے کے لیے ایکسین بلڈنگ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو واضح احکامات جاری کیے ۔بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ کے دورے کے دوران غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات د ئیے گئے جبکہ حاضر عملے سے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں