لدھیوالہ وڑائچ:ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، شہری زخمی

لدھیوالہ وڑائچ:ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، شہری زخمی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )کوٹ شیرا میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیااور رقم لوٹ کر لے گئے دیگر وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی زیورات، موبائل فون سے محروم ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ کوٹ شیرا کا رہائشی سعید احمد اپنے گاؤں کی سڑک پر کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت کر دی ڈاکوؤں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔حافظ آباد روڈ پر اسلام سٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشہ سے اترنے والے مسافر ریحان سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا، ریحان کے مطابق موبائل کے کور میں 15 ہزار روپے بھی تھے ۔ کھبیکے کے رہائشی اسدعلی کے گھر کے تالے توڑ کر چور ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی زیورات لے گئے ۔ مدوخلیل میں چوروں نے دلاور علی کی شاپ کے تالے توڑ کر 5 موبائل فون ،10ہزار روپے اور ایزی لوڈ والے 3 موبائل فون لے گئے ، ساہنے والا کے رہائشی زمیندار کے زرعی رقبہ سے چور ایک لاکھ روپے کی موٹر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں