کوٹ شیرا میں اوورسیز پاکستانی کے گھر دھاوا ، اہلیہ اور بیٹے پر تشدد
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹ شیرا میں مسلح افراد کا اوورسیز پاکستانی کے گھر دھاوا بیوی اور بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
غلام مصطفی ،شعیب غلام مرتضیٰ ،فہد نے چار ساتھیوں کے ہمراہ طفیل کے گھر دھاوا بول دیا اور آہنی راڈوں سے اس کی اہلیہ فرزانہ بیٹے مظفر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ، پولیس نے فرزانہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔