ڈسکہ اور نواح میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی بھرمار
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ اور نواح میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی بھرمار ہوگئی جہاں مرضی کی فیسیں وصول کی جارہی ہیں جس کے باعث والدین شدید پریشانی کاشکار ہیں
چھوٹے چھوٹے گھروں میں بنائے گئے تنگ و تاریک سکولوں میں معصوم طلبا سے تعلیم کے نام پرکھلواڑ کیاجانے لگا ، علاقہ بھرمیں محکمہ تعلیم کی ملی بھگت سے سینکڑوں نان رجسٹرڈ سکول چل رہے ہیں جن میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔