لیڈیز پارک پیپلز کالونی میں لائبریری کے قیام کا فیصلہ

لیڈیز پارک پیپلز کالونی میں  لائبریری کے قیام کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بخاری روڈ جاگنگ ٹریک، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ، پیپلز کالونی کے مختلف بلاکس اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و صفائی کاموں کا جائزہ لیا ۔

پیپلز کالونی کشمیر روڈ پر خستہ حال گرین بیلٹس کو کمیونٹی پارکس میں تبدیل کرنے کے اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اسما بتول نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پیپلز کالونی کے لیڈیز پارک کا بھی دورہ کیا جہاں خواتین کیلئے ریڈنگ کارنر (لائبریری)کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس میں لائبریریوں کے قیام سے صاف ماحول کے ساتھ کتب بینی کے رجحان کو فروغ ملے گا، لائبریری کے قیام کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں