پنجاب پنک گیمز کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے لڑکیوں کے ٹرائلز

پنجاب پنک گیمز کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے لڑکیوں کے ٹرائلز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے لڑکیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ کا جاری ہے ۔

گزشتہ روز ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائل سٹی سپورٹس کمپلیکس، کراٹے اور ووشو کے ٹرائل ارینا سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے ان ٹرائلز میں 200 سے زائد مختلف سکولز کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے شرکت کی، پروفیشنل کوچز نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے ۔ اس موقع کمشنر نوید حیدر شیرازی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کا رکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنک گیمز پنجاب کا سب بڑا ایونٹ ہے جس میں گوجرانوالہ ڈویژن سمیت پنجاب کی لاکھوں کھلاڑی شریک ہوں گے ، ابھرتا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز رانا سجاد خاں، صائمہ رزاق، تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان، جنید عرفان، عرفان لطیف، طارق مہر، عبدالرزاق، کامران احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں