عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر 7لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا :ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
واک میں ضلعی انتظامیہ، صفائی عملے ، متعلقہ محکموں کے افسر وں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے و ژن اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت گلیوں، محلوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک ہزار روپے سے لے کر 7لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔