تاجروں کا عیدسے قبل بازاروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

تاجروں کا عیدسے قبل بازاروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

جیب تراشی کی وار داتیں عام ، بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے :رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریٹیلر بورڈ گوجرانوالہ کا عید سے قبل بازاروں میں سکیورٹی سخت کر نے اور پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ جبکہ تاجروں نے انتظامیہ سے پیشہ ور بھکاریوں کے بازار وں سے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹیلر بورڈ کا اجلاس چیئرمین ملک غفار کی سر براہی میں ہوا جس میں سر پر ست اعلیٰ ملک اظہر ہمایوں ،صدر طاہر یونس بھٹی ،جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار بھٹو ،نائب صدر چاند گجر سمیت و دیگر بھی شریک تھے ۔اجلاس میں عید سے قبل بازاروں میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دوسرے عشرہ کے آغاز میں بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے ،جیب کترے اور نوسر باز بھی متحرک ہو جاتے ہیں، کئی خواتین جیب کتروں کے با عث کثیر رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجراں نے خود سے بازاروں میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی تعداد بڑھا دی ہے لیکن پولیس کی نفری بازار میں ان دنوں ضروری ہے خواتین لیڈیز اہلکار بھی تعینات کی جائیں ۔ تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں