ماہ رمضان میں سچی توبہ سے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں :مرزا ذیشان
گجرات (نامہ نگار )مرزا ذیشان اشرف ایگز یکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے۔۔۔
کہ رمضان المبارک مقدس او رمسلمانوں کیلئے انعامات کا مہینہ ہے ہمیں اس سے مستفید ہونے کیلئے اپنے معمولات ترتیب دینے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں صدق دل سے استغفار پر اﷲ کی رحمت سے انسان کے گزشتہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔