حافظ قاسم مصطفائی کے چچا زاد بھائی کا انتقال
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)علاقہ کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت حافظ قاسم مصطفائی کے چچا زاد بھائی 22 سالہ احمد رضا سعودی عرب میں انتقال کرگیا۔
مرحوم اپنے بھائیوں کے ہمراہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ ایک ماہ قبل وہ کام کے دوران چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کر گیا ۔مرحوم کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔