نگہبان رمضان کارڈ زکی تقسیم کاسلسلہ جاری :عبدالرزاق
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ایسے مستحق افراد جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان کارڈ مل چکے ہیں
فوری طور پر دس ہزار روپے کی مالی امداد وصول کر لیں جومختلف بنکوں کی فرنچائزڈ شاپس سے وصول کی جا سکتی ہے حکومت کی جانب سے حافظ آباد ضلع کے 28ہزار سے زائد مستحق افراد کو نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 20ہزار سے زائد کارڈ لوگوں کو انکے گھروں تک تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ مستحق افراد کی رہنمائی،بائیو میٹرک،فنگر پرنٹس اور دیگر سروسز کے لیے ضلع کونسل ہال حافظ آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی بھٹیاں میں ایک ،ایک کیمپ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں نادرا اور دیگر محکموں کی ٹیمیں موجود ہوتی ہیں اگر کسی کوئی اے ٹی ایم کارڈ کے حوالہ سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ان سنٹرز پر آکر رہنمائی حاصل کر سکتا ہے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں لگائے جانے والے نگہبان رمضان دستر خوان کادورہ کیا جہاں انہوں نے کھانے ،پینے کی اشیاء اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔