عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے :عمر فاروق ڈار

عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت  دی جائے :عمر فاروق ڈار

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ کروڑوں افرادکے محبوب لیڈر عمران خان کو رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر ہسپتال منتقل کرنا تشویشناک ہے ۔

اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ نہ ذاتی معالجین کو رسائی دی جا رہی ہے اور نہ ہی اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت۔ یہ طرزِ عمل غیر انسانی ہے اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری ذاتی معالجین تک مکمل رسائی اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے اور انہیں بلا تاخیر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں