فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی کابینہ تشکیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔
سالانہ انتخابات میں نذیر مغل صدر اور آصف ریاض جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جنہو ں نے مشاورت سے دیگرعہدیدار فائنل کردئیے جسکا اعلان سابق صدور آفتاب رضوی ،خرم شہزاد، سکندر حیات اور لطیف بٹ نے کیا۔ جسکے مطابق علی سکندر سینئر نائب صدر،عابد گوگا بٹ نائب صدر،ایچ اے حمید جائنٹ سیکرٹری،محمد علی سجن سیکرٹری اطلاعات،میاں نذیر فنانس سیکرٹری اور بابر کھوکھر آفس سیکرٹری ہونگے ۔