ٹریفک حادثات میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے
کامونکے (نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں متعددافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ روز موڑ ایمن آباد کا 25سالہ اعظم موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
دیگر ٹریفک حادثات میں دس سالہ بلال، تین سالہ احمد، پچاس سالہ حبیبہ، اُنیس سالہ فیصل، اٹھارہ سالہ عثمان، بتیس سالہ ثاقب اور بیس سالہ علی عثمان شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔