ملزم گرفتار ‘200پتنگیں برآمد

 ملزم گرفتار ‘200پتنگیں برآمد

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،200پتنگیں برآمد کرلی گئیں ۔

ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف اور صابر حسین سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش حبیب اﷲ سکنہ گھسیٹ پورکوگرفتارکرکے 200پتنگیں برآمدکرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں