ڈی سی کامیڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

 ڈی سی کامیڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،

زیرِعلاج مریضوں کی عیادت پر فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومتی پالیسی کے تحت ہسپتال میں مفت ادویات دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ وزیرِ اعلیٰ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عام آدمی کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔ ہسپتالوں میں نظم و ضبط، ادویات کی بروقت دستیابی اور مریض دوست ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، کوتاہی پرسخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں