اے سی کو شکایت پر بند گٹروں کی گندگی نالی میں پھینک دی

اے سی کو شکایت پر بند گٹروں کی گندگی نالی میں پھینک دی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو شکایت کیوں کی ؟سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائزر اور عملہ نے بند گٹروں کی صفائی کرکے گندگی نالی میں پھینک کر نالی کو بند کردیا۔

سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے محلہ بھاٹانوالہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلی میں کھڑاتھا جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاتھا اہل محلہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں اس بارے شکایت کی تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاسپروائزر جابر اور عملہ نے محلہ بھاٹانوالہ میں بند گٹروں کی صفائی کرکے گٹروں سے نکلنے والی گندگی کو اٹھانے کی بجائے گلی کی نالی میں پھینک کر نالی بند کردی جس سے پوری گلی میں گندا پانی کھڑا ہوگیا جس میں سے گزر کرشہری مسجد میں نماز پڑھنے جاتے رہے اورسکول و کالجز کے طلبا و طالبات بھی اسی نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور ہیں محلہ بھاٹانوالہ کے مکینوں کاکہناہے کہ اس سے بہترتھا کہ وہ گٹروں کی صفائی ہی نہ کرتے ۔ انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈسکہ کے سپروائزر جابر نے بتایاکہ محلہ دار اور جاکر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو شکایت کریں انہیں شکایت کرنے کامزہ چکھایاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں