سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان کریم اللہ کی رحمتیں سمیٹنے اور خدمت خلق کا مہینہ ہے یہ وہ ماہ مقدس ہے جس میں اللہ تعالی کی رحمت و فضل ،مغفرت اور جہنم سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم ایس وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر قاضی غلام مرتضیٰ نے اپنے پٹرول پمپ پر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار بٹ،صابر بٹ ،سید ضمیر کاظمی،زاہد محمود ہاشمی،رانا شبیر ،میاں شہباز ،جبران حیدر بٹ ،ڈاکٹر خالد ،قاضی زوار ،قاضی جواد علی ،وقاص خالد ہاشمی بلال خان لودھی ،ساجد بٹ ، نواز مغل ،ایوب چوہان ،صوفی اشرف نثار،میاں وسیم ،رانا شاہزیب ، و دیگر بھی موجود تھے ۔