سکولوں میں 13 کروڑ سے ترقیاتی منصوبے جاری :اکرم اشرف
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد اکرم اشرف نے کہا ہے کہ طلبا، اساتذہ ومعلمات اور سکولوں کے عملے کی جان و مال کی حفاظت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی طرح کی سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،
جبکہ پنجاب حکومت ضلع بھر کے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے تیرہ کروڑ روپے سے زائد لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سکولوں کے سربراہان کو ہدیت کی کہ وہ خطرناک اور جزوی خطرناک عمارتوں کو سبز جالی دار کپڑے سے ڈھانپ دیں۔