وزیرآباد :مستحق افراد کیلئے رمضان امدادی پیکیج کی تقسیم

وزیرآباد :مستحق افراد کیلئے  رمضان امدادی پیکیج کی تقسیم

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاؤنڈ یشن وزیرآباد کے زیر اہتمام نجی مارکی میں مستحق افراد کیلئے رمضان امدادی پیکیج کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 700سے زائد مستحق گھرانوں کو ماہِ مقدس کیلئے راشن فراہم کیا گیا۔

 تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد مشتاق بٹ،اے سی وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد خالد شیخ،ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر،ضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،سیکرٹری عمران منیر بٹ،رضا نصیر ،دانش علی،حافظ عبد المتین و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں