سیالکوٹ :پیرا فورس کی کارروا ئیاں ‘دکاندار جرمانوں سے تنگ

سیالکوٹ :پیرا فورس کی کارروا ئیاں ‘دکاندار جرمانوں سے تنگ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد ، پیرا فورس نے دکانداروں کا جینا محال کردیا،

 کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ، تجاوزات اور گراں فروشی کی آڑ میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جانے لگے جبکہ منتھلی دینے والے دکاندار وں کو جرمانے سے استثنیٰ ہے ۔دکانداروں عبدالرحمن، محمد طارق، شبیر حسین، محمد جلیل، ابوبکر ،منیب حسین، شیر علی، فرحان علی نے الزام عائد کیا کہ شہاب پورہ روڈ، خادم علی روڈ پرروزانہ کی بنیاد پر پیرا فورس کے انفوسمنٹ انسپکٹرز اور عملہ ہمیں مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کررہا ہے۔ اور رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں منتھلی یا رشوت نہ دینے پر روزانہ کی بنیاد پر 2سے 10ہزار روپے جرمانے کئے جارہے ہیں اور مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ہیں ان کو نہ تو جرمانے کئے جاتے ہیں اور نہ ہی مقدمات درج کرنے کیلئے ڈرا جارہاہے ۔ دکانداروں محمد حمزہ، وسیم احمد، جواد احمد، محمد ندیم ، شہزاد احمد ،محمد سلیم ،محمد نوید، شاہد علی، جبار علی، منیر حسین ودیگر نے کہا کہ عید الفطر کی آمد آمد ہے ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے جبکہ دیگر مسائل پر توجہ دینے کے بجائے دکانداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جانا لمحہ فکریہ ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں