رمضان کا پہلا عشرہ ختم ،اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں

رمضان کا پہلا عشرہ ختم ،اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم ہو گیا لیکن پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، کیلا 350روپے درجن ،سیب 500روپے فی کلو گرام،خربوزہ240روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔

 سرکاری ریٹ لسٹ کو دکانداروں نے نظر انداز کر دیا،منافع خور من مانے نر خوں پر اشیا خورونوش فروخت کر رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کیلا 225روپے درجن ہے لیکن دکاندار کیلا 350روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔سیب 300روپے سے 500روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔خربوزہ190سے 220روپے فی کلو گرام جبکہ کینو 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسٹرابری 800روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔امردو 130سے بڑھ کر 160روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ریٹ لسٹ جاری کر کے خاموش بیٹھ گئی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لمبی تان کر سوگئے ہیں۔منافع خوروں کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا بھی کوئی خیال نہیں ۔دوسری طرف دکاندار کہتے ہیں جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس حساب سے تو انہیں کوئی اشیا نہیں ملتیں جو ریٹ لسٹ پر قیمت لکھی ہوئی ہے اس سے مہنگی تو ہمیں منڈی سے اشیا مل رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں