وزیرآباد:ریلوے لائن عبور کرتے انجن کی زد میں آکر جاں بحق
وزیرآباد (نامہ نگار)اوجلہ ریلوے پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی ،
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیرآباد سے لاہور جانے والا ٹرین انجن اوجلہ ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا تو ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ذہنی معذور خاتون زد میں آگئی اور موقع پر دم توڑ گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شہناز بی بی ساکن اوجلہ کے نام سے ہوئی ۔ ریلوے حکام نے لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔