تتلے عالی :ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں اضافہ

تتلے عالی :ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں اضافہ

تتلے عالی(نامہ نگار )انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے با عث تتلے عالی میں ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں اضافہ ہوگیا،

تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ،ریفلنگ کا دھندہ بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی،گھمن والا،مرالی والہ،مجوچک،بیگ پور، قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثار شاہ سمیت مختلف گنجان آبادعلاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تعداد200سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔دکانوں میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے اآلات،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں،مساجد، مدراس ،تعلیمی اداروں کے طلباء اساتذہ سمیت مکینوں کے سر پر موت کے بادل منڈلانے لگے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھریلو سلنڈروں میں ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں