پٹرولیم مصنوعات کے بعد اشیا خورونوش کی خود ساختہ قیمتیں
سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو نے کے اثرات عام آ دمی تک پہنچ گئے ۔
کرایوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ د کانداروں نے پٹرول ریٹ بڑھنے کی آڑ میں روزہ مرہ اشیا ضروریہ کی ریٹ بھی از خود بڑھا دئیے ، پہلے ہی خود ساختہ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام پٹرولیم مصنوعات میں اچانک بڑے اضافے پر ‘‘بلبلا’’ اٹھے ۔ایران، اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ کے درمیان لگی جنگ اور کشیدگی کے اثرات سمبڑیال تحصیل میں بھی پہنچ چکے ہیں، مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے دوران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اچانک 55 روپے سے زائد بڑے اضافے کو شہریوں نے حکومتی اقدام کو پہلے سے مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام پر ‘‘پٹرول بم’’ قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید سراپاء احتجاج نظر آ رہی ہے جہاں پر پٹرول ریٹ میں اچانک بڑے اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا ہے وہاں پر دوکانداروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو براہ راست مہنگائی بڑھنے کا جواز قرار دیتے ہوئے اشیاء ضروریہ، پھلوں، سبزیوں، گوشت،چکن، دودھ، دہی، دالوں،مصالحہ جات، آٹے ، گھی، چاول اور دیگر اشیاء خوردونوش میں سرکاری نرخوں سے ہٹ کر اپنے طور پر من مانا اضافہ کر لیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی انتظامیہ اور پیرا فورس کی ناکامی پر منافع خوری کا شکار تھے اب مہنگائی کے مزید بڑے طوفان سے گزرنا پڑے گا ۔