جلالپور جٹاں:ٹانڈہ روڈ پر گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی

جلالپور جٹاں:ٹانڈہ روڈ پر  گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )ٹانڈہ روڈ پر د کان میں آگ لگ گئی ، لاکھوں رویے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

تفصیل کے مطابق ٹانڈہ روڈ دو میلاں چوک کے قریب واقع گارمنٹس کی دکان میں شام5بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے د کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی پولیس تھانہ سٹی اور فائر بریگیڈ گاڑی چند ہی منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا ، اس دوران آتشزدگی کی وجہ سے د کان میں موجودلاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہو گیا ۔ یادر ہے کہ گارمنٹس کی دکان کا افتتاح چند روز پہلے ہی کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں