سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر پر رکھی پگڑی چوری ہو گئی

سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ مریم نواز کی  تصویر پر رکھی پگڑی چوری ہو گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر پر رکھی پگڑی 5 دن بعد نامعلوم افراد اتار کر لے گئے ،

چند روز قبل سمبڑیال شہر کیلئے 6 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری کے بعد مقامی کارکنوں اور شہریوں نے ڈرائی پورٹ چوک پر جشن منایا تھا۔ اس موقع پر کارکنوں نے آتش بازی کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کی بڑی تصویر کو پگڑی بھی پہنائی گئی ۔ذرائع کے مطابق جشن کے 5دن کے اندر نامعلوم افراد تصویر پر رکھی پگڑی اتار کر لے گئے ،واقعہ میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں