حافظ آباد:پٹرول کی مصنوعی قلت ، پمپوں پر اوور چارجنگ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں پٹر ول کا بحران شدت اختیار کرگیا۔
اکثر پٹر ول پمپ مالکان نے مصنوعی قلت پید اکرکے اوورچارجنگ شروع کردی جس کی وجہ سے پمپوں پر شہریوں کا رش لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہر بھر میں اکثر پٹر ول پمپ مالکان قلت کا ڈھنڈوراپیٹ کر ایک دولٹر سے زائد پٹر ول نہیں دے رہے اور مزید مہنگاہونے کے چکر میں پٹرول غائب کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پمپوں پر لائنیں لگی نظر آتی ہیں اور شہری ترلے منتوں سے پٹرول حاصل کررہے ہیں اور بعض پمپ والے اوورچارجنگ بھی کررہے ہیں ۔