ضلع بھر میں پرائس کنٹرول آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صرف ایک دن کے دوران ضلع بھر میں 4026 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوںکے دوران گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو 6لاکھ 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اوورچارجنگ کے 145 جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر17کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، اس دوران 22 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 33 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔