وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر مکمل، سائن بورڈز کی تنصیب
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی پنجاب روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام (سٹرکیں بحال پنجاب خوشحال)کے تحت وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کا کام مکمل، لین و لائن مارکنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد نے وزیرآباد تا سیالکوٹ روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے سڑک پر جاری لائن مارکنگ اور لین مارکنگ کے کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک کی بہتر رہنمائی اور شہریوں کی سہولت کے لیے نصب کیے جانے والے سائن بورڈز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے نندی پور سیالکوٹ روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقے اور روڈ کے اطراف صفائی امور کا جائزہ لیا۔