لالہ موسیٰ:چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا

لالہ موسیٰ:چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں جوڑا میں معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل ،ایک شدیدزخمی ہو گیا ۔

محمدافضل سکنہ جوڑا بیٹے کے گھر جارہاتھاکہ میانہ چک پلی کے قریب پہلے سے موجوداکرام اور دونامعلوم افرادنے روک کر تشدد شروع کردیا،اس دوران ملزم اکرام نے محمدافضل پر چھری کاوار کیاجو اس کے پیٹ میں لگاجبکہ ایک راہگیر وسیم اکرم نے محمدافضل کو چھڑ انے کی کوشش کی تو ملزم اکرام نے وسیم کے پیٹ میں چھری ماردی،دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ محمدافضل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ وسیم اکرم کو ہسپتال داخل کرادیاگیا، پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مقتول محمدافضل کے بھائی محمدانصر کی رپورٹ پر ملزم اکرام گجر اور دونامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں