ڈسکہ:ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا

ڈسکہ:ڈاکوئوں نے ہزاروں  روپے اور موبائل فون چھین لیا

ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )چار مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔

 گلوٹیاں موڑ کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد حسن علی سے 73ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، عبدالہادی اپنے دوست اوکاشا کے ہمراہ پیدل جارہے تھے کہ سٹی ہاؤسنگ کے قریب دونامعلوم ملزمان نے ہاتھ میں پکڑے 8لاکھ روپے مالیتی دو آئی فون چھین لئے ، کانبانوالہ میں طلال کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، چھانگی میں خرم ضیاء کے ڈیرے سے 45ہزارروپے مالیتی چھترا چوری پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں