سیالکوٹ کے 55 ہزارخاندان راشن کارڈ سے مستفید

 سیالکوٹ کے 55 ہزارخاندان راشن کارڈ سے مستفید

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے 12 لاکھ سے زائد محنت کشوں کو راشن کارڈ کے ذریعے رمضان المبارک میں فی خاندان 10 ہزار روپے کیش امداد دینے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سیالکوٹ کے 55 ہزار سے زائد محنت کش خاندان مستفید ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ایمپلائز ایجنسی (پیسی)ذوالفقار علی کھرل اور ڈی جی پیسی ندیم اکبر کے ہمراہ سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے راشن کارڈ کے تحت پہلے ہی محنت کشوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے د ئیے جا رہے تھے تاہم رمضان المبارک کی برکتوں کے پیش نظر اس رقم میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ محنت کش طبقہ رمضان میں بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکے اور عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے بیٹیوں کی شادی کیلئے میرج گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے جبکہ ورکرز کی ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں