کھمبے سے پتنگ اتارتے 12 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی

 کھمبے سے پتنگ اتارتے  12 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی

سیالکوٹ (اے پی پی)نواحی علاقہ ظہورہ میں بجلی کے کھمبے سے پتنگ اتارتے ہوئے 12 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی بچے کی شناخت ضیغم کے نام سے ہوئی جو گا ئو ں ظہورہ کا رہائشی ہے ۔ بچے کو بائیں بازو اور سینے کے بائیں حصے پر جلنے کے زخم آئے تاہم وہ ہوش میں تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بچے کو مزید علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں