مسلح افراد کا دکان پر دھاوا، تشدد، فائرنگ، اغوا کی کوشش

مسلح افراد کا دکان پر دھاوا، تشدد، فائرنگ، اغوا کی کوشش

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا)چاند رات کے موقع پر مسلح افراد نے دکاندار پر حملہ کر کے اسے اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نواحی علاقے المدینہ کالونی کے رہائشی کاشف علی گجر نے تھانہ احمدپورسیال میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار علی، رضا، رمضان، نوید، مزمل، عقیل، حسن، عاقب اور ایک نامعلوم ملزم سمیت 9 افراد مسلح پستول اور ہنٹر دکان پر آئے اور حملہ آور ہو گئے ۔ملز موں نے اسے اور اس کے بھائی آصف کو مبینہ طور پر بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔ انہوں نے آصف کو اغوا کرنے کی غرض سے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش بھی کی۔شور و غل سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث ملز موں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں