انتظامی اور پو لیس افسروں کا جیل ، ہسپتال، ماڈل چلڈرن ہوم اور دارالامان کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد وڑائچ،
ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سٹی پولیس آفیسر سردار غیاث گل خان نے ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈارنے کے ہمراہ عیدالفطر کے پہلے روز گوجرانوالہ میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم ، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسر ہمراہ تھے ۔پولیس لائنز کی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ بعد ازاں یادگارِ شہدا پولیس پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔بعد ازاں انہوں نے سینٹرل جیل ،چلڈرن ہسپتال، ماڈل چلڈرن ہوم اور دارالامان کا دورہ کیا اورچلڈرن ہوم میں بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی گئیں ۔