جامکے چٹھہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عیدالفطر انتہائی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
نماز عید الفطرکے اجتماعات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرجامکے چٹھہ کے معروف علمائے کرام قاری راناارشد رضوء ،قاری رانا نویداحمد،قاری اسماعیل نقشبندی ،قاری مدثر عطاری،قاری اکبرنقشبندی ،قاری فیاض احمد فیاضی،قاری اقاری اعظم رضا چشتی،مولوی صوفی محمدبشیر نے اپنی اپنی مساجد میں خطبات کئے اورعیدالفطر کی فضیلت، اخوت، بھائی چارے اور باہمی محبت کے فروغ پر روشنی ڈالی ۔