شکر گڑھ :آتشبازی سامان فروخت کرنے پر5 دکاندار گرفتار
چک امرو (نامہ نگار)تھانہ سٹی شکر گڑھ پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے پر5 دکانداروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر سجاول نواز نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، آتشبازی کا سامان بنانے ، فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔