سیالکوٹ :پارک میں جھولا چلتے ہوئے گر گیا‘ 4بچے زخمی

سیالکوٹ :پارک میں جھولا چلتے ہوئے گر گیا‘ 4بچے زخمی

جھولے پر گنجائش سے زائد بچے سوار تھے ،پارک میں موجو د تمام جھولے سیل

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ کے گلشن اقبال پارک میں بی رائیڈ جھولا چلتے ہوئے ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 4بچے زخمی ہوگئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کے مطابق حادثے میں ایک بچی سمیت 4بچے جھولے سے گر کر زخمی ہوئے ، اہل خانہ نے زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔رانا صفدر شبیر کے مطابق جھولے پر گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار کیا گیا تھا، دو روز قبل جھولوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، ٹھیکیدار ملزم کیخلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پارک میں موجود تمام جھولوں کو سیل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں