ڈسکہ :عید پر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نان 30روپے اور روٹی 20روپے تک فروخت ہوتی رہی،
عیدالفطر کے موقع پر نان بائیوں نے موقع غنیمت سمجھتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے نان اور روٹی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ۔قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عید منانے گھروں کو چلے گئے تو گراں فروشوں کو بھی کھلی چھٹی مل گئی اورانہوں نے تمام کسر عوام سے نکالناشروع کردی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔