قرآن مجید رب کریم کی طرف سے انسانوں کیلئے رحمت ہے :اکرم خان
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے رہنما سر اکرم خان نے کہا ہے کہ قرآن مجید رب کریم کی طرف سے انسانوں کیلئے رحمت ہے اورانسانوں کی زندگیوں کے شب وروز خانگی کاروباری معاشرتی پہلوؤں کے اسلوب بیان کرد ئیے تاکہ۔۔۔
انسان اشرف المخلوقات ہو کر رب کریم کی طرف سے جو ذ مہ داریاں وفرائض اس کے ذمے لگائے گئے ان کو پورا کرے ، جن حفاظ کرام نے اس مقدس کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کرکے دستار فضیلت حاصل کی وہ صحابہ کرام کی زندگیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بناکر اس قرآنی احکامات خود بھی فائدہ اٹھائیں اور مخلوق رب کریم میں آگا ہی وشعور فراہم کرنے کی ذ مہ داریاں اداکریں۔