گرین الیکٹرک بسیں جلد گجرات آجائینگی:شافع حسین

گرین الیکٹرک بسیں جلد گجرات آجائینگی:شافع حسین

ظہورالٰہی سٹیڈیم میں ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیرسے کانکاسی آب مسائل حل ہونگے

،خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں یونین کونسل چارکے ترقیاتی کاموں سمیت شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں بارے مفصل اندازمیں تبادلہ خیالات کیاگیا،مرزا عبدالرؤف نے یونین کونسل4میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر شافع حسین، وفاقی وزیر سالک حسین کاشکریہ ادا کیا،چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گجرات شہرسمیت حلقہ پی پی31میں کروڑوں روپے کے میگاپراجیکٹ تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں،گجرات شہرکے سیوریج مسئلہ کے حل کیلئے 26ارب روپے کے فنڈز سے نئے سیوریج منصوبہ پربھی کام کا آغاز ہوچکاہے سروس موڑ فلائی اووربھی آئندہ ماہ تک فنکشنل ہوجائے گا جبکہ رحمان شہید روڈ کاتعمیراتی کام بھی تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچ رہاہے ، انہوں نے کہاکہ ظہورالٰہی سٹیڈیم میں نئے ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیرسے گردونواح علاقے کانکاسی آب مسائل حل ہونگے ، شافع حسین نے کہاکہ گرین الیکٹرک بسیں بھی عید کے بعد آجائیں گی اس کے ساتھ بلاتفریق وامتیاز شہری مسائل گھرکی دہلیزپرحل کروارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں