کامونکے :بطو رامانت رکھے 13 لاکھ روپے‘ واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )امانت میں خیانت کرنے والے شخص پر مقدمہ درج۔
کچھ عرصہ قبل شیش محل روڈ کے نبیل اسلم نے اپنے دوست ہنجانوالی کے نصیر احمد کو تیرہ لاکھ روپے امانت کے طور پر د ئیے ۔ گزشتہ روز نبیل نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر نصیر احمد نے انکار کردیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔