وزیرآباد :ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی

وزیرآباد :ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی

عدیل شوکت فیملی کے ہمراہ وزیرآباد سے جلالپور جا رہا تھا،موٹر سائیکل چھین لی گئی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈاکوؤں نے پولیس ملازم کو روک کر موٹر سائیکل چھین لی ،مزاحمت پر گولیاں چلا دیں پاؤں پر گولی لگنے سے پولیس ملازم زخمی ہو گیا ۔گجرات کے علاقہ جلالپور جٹاں کا رہائشی پولیس ملازم عدیل شوکت فیملی کے ہمراہ وزیرآباد سے جلالپور جا رہا تھا کہ چناب قینچی کے قریب تعاقب کرتے ہوئے 2موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روکا اور پولیس ملازم کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکو ئو ں نے اس پر فائرنگ کر دی نوجوان کو پاؤں پر گولی لگی جبکہ ڈاکو اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے زخمی ملازم کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں