ڈسکہ :ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 3‘زخمی
عید کی نماز کیلئے جانیوالا گاڑی کی ٹکر سے دم توڑ گیا ،کارنے نا معلوم کی جان لے لی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ2دوستوں سمیت 3 افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ موضع دھیدووالی کے عتیق الرحمن اوروالد اشفاق عید کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ جامع مسجد کے پاس فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ اسی دوران عبداﷲ گاڑی لیکر آیا جو انتہائی غفلت و لاپروا ئی سے چلارہا تھا اس نے اسکے والد کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ جیسروالہ کے قریب نامعلوم شخص سڑک کراس کررہاتھاکہ تیزرفتار کار نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔موضع گلوٹیاں خورد کا صابر اوراس کا تین سالہ بیٹادکان کے باہر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار صابر کی ٹکرسے اس کا بیٹا شدیدزخمی ہوگیا ۔ بمبانوالہ کے زاہد کا بیٹا دوست کے ہمراہ جارہاتھاکہ سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں دونوں دوست شدیدزخمی ہوگئے جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا ۔