کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔

گزشتہ روز خان ٹاؤن کے وقاص کا موبائل فون مین بازار میں دوست کی دکان سے ، کسوکی روڈ کے علی حسنین کا موبائل فون گول بازار دکان سے ، ٹبہ محمد نگر کے اختر حسین کا موبائل فون کارخانہ سے چوری ہوگیا۔ سادھوکی کے شفقت علی کے گھر سے نامعلوم چور بکری لے گئے جبکہ ٹبہ محمد نگر کے محمد بلال کے گھر سے قیمتی دستاویزات چوری کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں