ڈسکہ :اراضی تنازع پر فائرنگ ‘راہگیروں سمیت 8زخمی

ڈسکہ :اراضی تنازع پر فائرنگ ‘راہگیروں سمیت 8زخمی

علی حسن اور ساتھیوں کی فائرنگ سے مومن ،رخسانہ ، مناہل و دیگر زخمی ہوگئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو راہ گیروں سمیت 8افراد شدید زخمی ، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بھروکے کلاں کے عارف کا بیٹا زین گاؤں میں علی حسن کی حویلی کے سامنے سے گزررہاتھاکہ اسی دوران ملزم علی حسن نے اس کے بیٹے کو گالی گلوچ کرتے ہوئے اسکے بیٹے کا گلا چھری سے زخمی کردیا، لڑائی کا سن کر عارف ہمراہ ناصر’مومن ’علی حمزہ ’اور ربیوی رخسانہ بی بی موقع پر گئے تو علی حسن ’ماجد علی ’سیف اﷲ اور عذرا بی بی نے ان پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے مومن علی ’رخسانہ بی بی ’مناہل ’ناصر ’علی حمزہ اور دو راہ گیر بچے عمر اور سجاول شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔ ڈی پی او سیالکو ٹ نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں